جامن کے پتوں سے ڈسٹ الرجی کا آزمودہ علاج
ایسے مردوخواتین جنہیں ڈسٹ الرجی ہو یا الرجک دمہ ہوتو وہ یہ درج ذیل نسخہ کچھ دن استعمال کریں تو انشاء اللہ اس سے نجات مل جائے گی ۔
جامن کے پتے ۔۔۔۔۔آٹھ سے دس عدد( وہ پیلے پتے جو جھڑجاتے ہیں ، خشک حالت میں )
کسی برتن میں پتے شامل کرکے آگ لگا ئیں اور ڈھک دیں۔
راکھ ہو جائے تو نسخہ تیار ہے ۔
روزانہ نہار منہ چوتھائی چائے کا چمچ سادہ پانی کےساتھ پھانک لیں ۔
انشاء اللہ ڈسٹ الرجی سے نجات مل جائے گی ۔