کیا آپ بھی اپنے چہرے پر یہ چیزیں لگاتی ہیں؟ تو فوراً چھوڑ دیں کیونکہ یہ آپ کے چہرے کو ۔۔۔۔۔

image
چہرے کی خوبصورتی سے بڑھ کر آج کے دور میں کچھ بھی نہیں ہے، اور اس کے لئے یقیناً آپ بھی مختلف کریمیں اور پراڈکٹس کا استعمال کرتی رہتی ہوں گی، ایک مرتبی ذرا یہ بھی جان لیں کہ چہرے کی خوبصورتی کو ماند کرنے والی وہ کون سی عام چیزیں ہیں جن کا استعمال آپ بھی کرتی رہی ہیں اور آپ کو خود بھی نہیں پتہ ہے کہ وہ کیا ہیں:

٭ ٹوتھ پیسٹ:

ٹوتھ پیسٹ کو اکثر لوگ چہرے کے دانوں پر استعمال کرتے ہیں جوکہ بلکل غلط طریقہ ہے کیونکہ اس سے جلد کھردری اور خشک ہوجاتی ہے جوکہ پریشانی کا باعث بنتی ہے۔

٭ لیموں:

لیموں میں وافر مقدار میں سٹرک ایسڈ پایا جاتا ہے اور لیموں کا چہرے پر زیادہ مقدار میں استعمال جلد کے لئے نقصان دہ ہے، اسلئے کوئی بھی بیوٹی کا نسخہ جس میں لیموں کا استعمال کیا جائے وہ ہفتے میں دو مرتبہ ہی چہرے پر لگایا جائے۔

٭ باڈی لوشن:

باڈی لوشن صرف باڈی پر ہی لگانا بہتر ہے اس کو چہرے پر ہر گز نہ لگائیں، کیونکہ چہرے کی جلد نازک ہوتی ہے اور باڈی لوشن میں موائسچرائزر زیادہ مقدار میں استعمال ہوتا ہے جو جلد کے مساموں میں بیٹھ جاتا ہے۔

٭ پیٹرلیم جیلی:

پیٹرولیم جیلی کو جسم پر استعمال کیا جائے، چہرے پر نہیں کیونکہ یہ چہرے کی جلد کو آئلی بنا دیتی ہے اور جلد کے مساموں میں دھول مٹی جم جاتی ہے۔

٭ گرم پانی کی بھاپ:

چہرے پر گرم پانی سے بھاپ بھی زیادہ لینا چہرے کی جلد کو خراب کرتا ہے، اسلئے ہفتے میں ایک بار یا مہینے میں دو بار سے زیادہ ہر گز چہرے پر بھاپ نہ لیں۔

٭ ہئیر سپرے

ہئیر سپرے کرتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ چہرے پر نہ لگے کیونکہ اس میں طاقتور اجزاء پائے جاتے ہیں جو کہ چہرے کی جلد پر اثرانداز ہوتا ہے جس سے جلد پر انفیکشنز بھی آجاتے ہیں۔

You May Also Like :
مزید

Chehre Ko Nuksan Pahunchane Wali Cheezein

Chehre Ko Nuksan Pahunchane Wali Cheezein - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Chehre Ko Nuksan Pahunchane Wali Cheezein. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.