بند ناک سے سانس لینے میں دشواری ہوسکتی ہے جو کورونا وائرس کی اس وبا کے دوران خطرناک ہے ۔۔۔۔ بند ناک کو کھولنے اور نزلے سے چھٹکارا پانے میں مدد کے لیے یہ طریقہ آزمائیں

image
نزلے میں ناک بند ہونا یا ناک سے مسلسل پانی بہنا عام بات ہے، مگر اگر ایک طرف سے ناک بہے اور ایک حصہ بند ہوجائے یا دونوں نتھنے ہی بند ہوجائیں تو یہ بہت تکلیف دہ عمل ہے اور اس کی وجہ سے سر درد سے پھٹنے لگتا ہے اور شدید اذیت ہونے لگتی ہے۔اگر کبھی ایسا ہوجائے تو اس آسان ٹپ سے اپنی بند ناک کھولیں اور آسانی سے سانس لیں۔

٭ ناک اور ہونٹوں کے درمیان مالش

ناک اور ہونٹوں کے درمیاں انگھوٹے اور انگلی کی مدد سے آہستہ آہستہ مالش کریں اور اس عمل کو تقریباً 2 سے 3 منٹ تک کریں یہ آپ کے ناک کی سوزش کو کم کرے گا اور سانس بھی آسانی سے لے سکیں گے۔

٭ گرم کپڑا ناک پر رکھیں

کپڑے کو گرم کرکے اس کو اپنی ناک پر رکھیں یہ جمی ہوئی ناک کو باہر نکالنے میں مدد دے گا اس سے سانس بھی بحال ہوجائے گی۔

٭ بھنووں کے درمیان مالش کرنا

ناک بند ہونے کے صورت میں بھنووں کے درمیان میں انگوٹھے کی مدد سے آہستہ آہستہ مالش کریں اس سے سانس کی نالیوں میں جمی ہُوئی ناک خارج ہونے میں مدد ملے گی اور یہ سانس کی نالی کی سوزش کو کم کرے گا۔

٭ بھاپ لیں

پانی گرم کرکے اس کی بھاپ لیں اور سر پر کپڑا یا تولیہ رکھ لیں تاکہ گرمائش بالوں میں نہ لگے اور سر کو پانی کے برتن مکی جانب جھکا کر رکھیں تاکہ ناک میں گرمائش جائے اور اس طرح ناک بہہ کر ساری سوزش ختم ہوجائے گی۔

٭ وکس لگائیں

ناک پر وکس لگا کر کچھ دیر ہواکے بغیر بیٹھ جائیں ، اس سے بھی آپ کو افاقہ ہوگا۔

نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

You May Also Like :
مزید

Band Naak Kholne Ka Tarika

Band Naak Kholne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Band Naak Kholne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.