اگر آپ بھی وزن کم کرنے کے لیے سیب کا سرکہ استعمال کرتی ہیں تو آپ بھی اس کے استعمال کے 7 خطرناک نقصانات جان لیں ۔۔۔۔

image

سیب کا سرکہ ہم لوگ اکثر چیزوں میں ضرور استعمال کرلیتے ہیں اور ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق ہم اس سرکے سے اپنا وزن بھی خوب کم کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں کبھی اس سرکے کو بیوٹی کے لئے استعمال کرتے ہیں مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ اس سرکہ کے کئی ایک نقصانات بھی ہیں۔

ویسے تو اس میں وٹامن بی، سی اور ایسیٹک ایسڈ پایا جاتا ہے جو کہ اس کی افادیت کہ وجہ ہیں۔ مگر ان نیوٹریٹنٹس کے کچھ نقصانات بھی ہیں:

نقصانات:

• سیب کا سرکہ کھانا کھانے سے پہلے اگر آپ استعمال کریں تو یہ نہ صرف آپ کے معدے کو خراب کرتا ہے بلکہ تیزابیت کے مسائل پیدا کردیتا ہے۔

• پھیپھڑوں میں ورم پیدا کرنے کی وجہ بنتا ہے۔

• گلے کے مسائل بھی بڑھا سکتا ہے۔

• چہرے پر براہِ راست لگانے سے کچھ عرصہ بعد جلدی انفیکشن کا خطرہ بڑھا دیتا ہے۔

• جن لوگوں کے ساتھ جگر کے مسائل ہیں وہ اس کو ہر گز استعمال نہ کریں۔

• اس کو زیادہ پینے سے دل کے امراض بڑھنے کا خدشہ لاحق ہوتا ہے۔

• یورک ایسڈ کو بڑھانے میں مدد دیتا ہے جو خواتین کی صحت کے لئے سخت نقصان دہ ہے۔

کیسے استعمال کریں؟

اس کو استعمال کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ:

• آپ سیب کے سرکے کو ایک ہفتے استعمال کریں پھر چھوڑ دیں، پھر چند دن استعمال کریں اور چھوڑ دیں۔

• چہرے پر براہِ راست لگانے سے بہتر ہے کسی چیز کے ساتھ ملا کر استعمال کیا جائے۔

نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

You May Also Like :
مزید

Apple Cider Vinegar Ke Nuksan

Apple Cider Vinegar Ke Nuksan - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Apple Cider Vinegar Ke Nuksan. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.