خواتین سردیوں میں کیسی شال کا انتخاب کریں؟ کہ سردی بھی نہ لگے اور پرکشش بھی نظر آئیں

image
بعض اوقات گرم اور موٹے کپڑے پہنںے کے بعد اکثر خواتین موٹی لگنے لگتی ہیں اور اسی وجہ سے وہ ان مخصوص کپڑوں کو پہننے سے کتراتی ہیں- لیکن دوسری جانب سردی سے بچانے والے ان کپڑوں کو نہ پہننے کی وجہ سے وہ ٹھنڈ کا شکار ہوجاتی ہیں اور بیماری میں مبتلا ہوجاتی ہیں۔

لیکن ایسا ضروری نہیں کہ اگر آپ سوئیٹر یا گرم کپڑے نہیں پہننا چاہتیں تو آپ اپنی صحت کے ساتھ سمجھوتہ کرلیں کیونکہ صحت سے بڑھ کر کچھ نہیں ہوتا۔

آپ ایسی صورت میں نت نئے ڈیزائن کی میچینگ شال لباس کے اوپر اوڑھ لیں تو نہ صرف آپ کی شخصیت میں چار چاند لگتے ہیں بلکہ یہ آپ کو شدید ٹھنڈ سے بھی محفوظ رکھتی ہے۔

موسم سرما کے آغاز میں ہی مارکیٹ میں دلکش و رنگ برنگی شالوں کی دکانیں سچ جاتی ہیں۔ آئیں ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ آپ خود کے لیے کیسی شال کا انتخاب کرسکتی ہیں؟

روزمرہ کے لیے کیسی شال کا انتخاب کیا جائے؟

آپ روزمرہ کے لیے عام اونی شال پسند کرسکتی ہیں کیونکہ یہ گرم ہوتی ہے۔ اس کا استعمال باہر آنے جانے کے لیے بھی کیا جاسکتا ہے۔ کوشش کریں کہ جب بازار جائے تو شال کے کلر کا خاص خیال رکھیں اور سادی شال کا انتخاب کریں۔

شادی بیاہ میں کیسی شال پہنی جائے؟

آج کل مخمل کی شال کا فیشن عروج پر ہے اور خواتین میں بھی اس کا رجحان زیادہ پایا جارہا ہے۔ مخمل کی شال کا شمار فینسی شال میں ہوتا ہے کیونکہ اس میں مختلف قسم کے دھاگوں اور نگوں سے کام کیا ہوا ہوتا ہے۔ جو ان شال کی خوبصورتی اور زینت کو بڑھا دیتا ہے۔

آفس اور تعلیمی اداروں میں جانے والی خواتین کیسی شال کا استعمال کریں؟

اکثر خواتین دفتر یا یونیورسٹی کے لیے بھاری شال کا انتخاب کرلیتی ہیں جو ان کے لیے زحمت کا باعث بن جاتی ہے کیوںکہ بھاری شال کو باہر سنبھالنا مشکل ہوجاتا ہے۔چونکہ زیادہ تر خواتین پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کرتی ہیں جس کی وجہ سے ان کو احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے.

اس لیے آفس اور تعلیمی اداروں میں جانے والی خواتین کو چاہیے کہ وہ ہلکی پھلکی اور چھوٹی اور تیز رنگ کی شال کا انتخاب کریں کیونکہ تیز رنگ کی وجہ سے ٹھنڈ آپ کے جسم پر زیادہ اثر انداز نہیں ہوتی ہے اور یہ دھول مٹی کی وجہ سے روز گندی بھی نہیں ہوتی ہے ۔

چھوٹی شال کو سنبھالنا بھی آسان ہوتا ہے۔ جیسا کہ آپ کو تصویر میں نظر آرہا ہے۔

شال کا انتخاب کرنا ہو اور ذہن میں کشمیری شال کا خیال نہ آئے ایسا تو ممکن ہی نہیں کشمیری شال، خاص طور پر پشمینہ شال اپنی خوبصورتی اور عمدگی کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے اور جو سیاح کشمیر آتے ہیں وہ یہ شال لیے بغیر نہیں جاتے-

You May Also Like :
مزید