آج کل خواتین کس طرح کا عبایا زیادہ پہن رہی ہیں؟ جانیں 5 خوبصورت ایسے عبائے جن کا اسٹائل آپ کی بھی شخصیت بدل دے

image

عبایا عورت کی شخصیت کو پُرکشش اور خوبصورت بناتا ہے ساتھ ہی پردے کا مقصد بھی پورا کرتا ہے مگر یہ ضروری نہیں کہ پردے کے ساتھ ساتھ فیشن نہ کیا جا سکے، آج ہم آپ کو عبائے کے چند ایسے ڈیزائن بتائیں گے جو فیشن میں بھی ہیں اور یہ آپ کی شخصیت کو بھی دوسروں سے الگ بنا سکتے ہیں۔

اسٹائل عبایا: :

یہاں ہم آپ کو کچھ 5 بہترین عبایا اسٹائل بتانے جا رہے ہیں جو آپ کے انداز کو بہترین بنا سکتے ہیں۔

مراکش اسٹائل عبایا:

مراکش کے کپڑے اتنے پُر آسائش، آرام دہ اور پرسکون سمجھے جاتے ہیں کہ ہر کوئی انہیں پہننا پسند کرتا ہے، ساتھ ہی یہ ٹرینڈنگ فیشن بھی ہے یہ ایک نرم و ملائم کپڑے پر نازک سی بیل (لیس) لگا کر تیار کیا جاتا ہے اس کی سادگی ہی اس کی پہچان ہے، حجاب الحریم ایک نامور عبایا برینڈ ہے جس مراکش اسٹائل عبایا بے حد مقبول ہے۔

کفتان اسٹائل عبایا:

دوسرا اسب سے مقبول اور سب سے بہترین عبایا کفتان اسٹائل عبایا ہے یہ لمبے چوڑے عبائے ہوتے ہیں اور انہیں آپ اپنی مرضی کے مطابق سیٹ کر سکتے ہیں انہیں پہننا اور سنبھالنا آسان ہے یہ عام تقاریب کے علاوہ شادی بیاہ میں بھی استعمال کئے جا سکتے ہیں، زیادہ تر لوگ کفتان عبایا پہنتے ہیں کیونکہ یہ لمبا، آرام دہ اور پرسکون ہوتا ہے شادی بیاہ میں پہننے کے لئے اس پر کڑھائی بھی ہوتی ہے، المیرہ ایک معروف فیشن برینڈ ہے جس کے عبائے منفرد اور خوبصورت ہوتے ہیں۔

فلورل اسٹائل عبایا:

یہ عبائے اپنے آپ میں ہی منفرد ہوتے ہیں، ہلکے شیفون کے کپڑے پر خوبصورت اور رنگ برنگے پھولوں کا پرنٹ ان کی خوبصورتی میں چار چاند لگا دیتا ہے، فلورل عبائے خوبصورتی کو بڑھاتے ہیں اور اپنے پھولوں اور رنگوں کی بِنا پر دلکش نظر آتے ہیں۔

بٹرفلائی (تتلی) اسٹائل عبایا:

حجاب الحریم کا بٹرفلائی عبایا بہے ہی حسین اور مختلف ہوتا ہے آج کل خواتین کو یہ عبایا بے حد پسند ہے کیونکہ وہ اس میں خود کو پُرسکون محسوس کرتی ہیں، یہ اپنی تتلی کے پروں جیسی منفرد خصوصیت کی وجہ سے ڈھیلے اور آرام دہ ہوتے ہیں دوسرا یہ کہ بہت ہی فیشن میں بھی رہتے ہیں یہ تتلی عبائے ریشم، شیفون اور سِلک کے کپڑوں کا استعمال کر کے بنائے جاتے ہیں۔

بیٹ وِنگ اسٹائل عبایا:

وہ خواتین جو لمبی اور بڑی آستین پہننا پسند کرتی ہیں انہیں عبائے کا یہ اسٹائل بے حد اچھا لگتا ہے کیونکہ اس اسٹائل میں بیٹ وِنگ یعنی لمبے چوڑے پنکھ جیسی آستین ہوتی ہیں جو ایک بہترین اسٹائل اور فیشن کو نمایاں کرتی ہیں، المیرہ فیشن برانڈ کا بیٹ وِنگ اسٹائل عبایا نہایت دلکش رنگ اور اسٹونز کا استعمال کر کے تیار کیا جاتا ہے۔

You May Also Like :
مزید