شادی ہونے والی ہے یا کسی کی شادی میں جانا ہو تو فیشل کرنے کے بجائے ابٹن لگائیں جس سے ہو قدرتی اجزاء سے رنگ گورا اور چہرے پر نکھار آئے

image

دلہن جب تک ابٹن نہ لگائیں، چہرے پر نکھار نہیں آتا کیونکہ ابٹن میں چھپا ہے بیوٹی کا وہ راز جو بڑی بڑی نامور بیوٹی برانڈ کی کریمیں نہیں لا سکتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ایشیائی خطے خصوصاً پاکستان، ایران، مراکش اور انڈیا میں ابٹن کو حسن کا گھنا سمجھا جاتا ہے۔ اگر آپ کی بھی شادی ہونے والی ہے یا کسی کی شادی کی تقریب میں جانا ہے تو آج ہی ابٹن کا استعمال کریں اور رنگت کو چار چاند لگا لیں۔ اب بات اگر ابٹن کی ہے تو چلیں ذرا پہلے اس کے استعمال کے بے شمار فوائد جان لیں تاکہ آپ بھی تسلی سے اس کو استعمال کرسکیں۔

فوائد:

• ابٹن میں وٹامن ڈی، ای، سی اور اے پایا جاتا ہے یہ اینٹی آکسیڈنٹ ہے اور ساتھ ہی جلد کے مردہ خلیات کو باہر نکالنے اور جلد کی اندرونی سطحوں کو ہائیڈریٹ کرنے کے لیئے مفید ہے۔ جس کی وجہ سے جلد پر پڑنے والے تمام موسمی اثرات زائل ہوجاتے ہیں یوں آپ کے لیئے ابٹن بہت کارآمد ہے۔

• یہ جلد کی رنگت کو نکھارتی اور اسے روشن و چمکدار بنانے میں مدد دیتی ہے۔

• جلد کے تمام مسائل اور سن ٹین کو بھی کنٹرول کرنے میں آپ کے لیئے مفید ہے.

• یہ مردہ خلیات کی صفائی کرتی ہے اور ان میں دوبارہ گندگی کو جمنے سے روکتی ہے۔

• ابٹن اینٹی آکسیڈنٹ ہے یہ جلد میں خون اور آکسیجن کی وافر مقدار کی گردش کو بہتر بناتی ہے تاکہ جلد صاف رہ سکے۔

• جلد کی خشکی کو دور کرتا ہے اور اضافی آئل کے مسئلے کو بھی کنٹرول کرنے میں مدد دیتی ہے۔

• ابٹن اینٹی آکسیڈنٹ ہے یہ جلد میں خون اور آکسیجن کی وافر مقدار کی گردش کو بہتر بناتی ہے تاکہ جلد صاف رہ سکے۔

ابٹن گھر میں بنانے کا خاص طریقہ:

ابٹن بنانے کے لیئے آپ کو چاہیئے ثابت تازہ ہلدی، گلاب کا عرق، دودھ، بادام اور نارنگی یا لیموں کے چھلکے.

طریقہ:

• سب سے پہلے آپ ہلدی کو چھیل کر پیس لیں اور اس کا پائوڈر تیار کرلیں۔

• پھر لیموں/نارنگی کے چھلکوں کا بھی اسی طرح پائوڈر بنا لیں۔

• اب آدھا کپ دودھ میں ہلدی، نارنگی/لیموں کا پیسٹ ڈال ک مکس کریں اور اس میں گلاب کا عرق ڈال کر اچھی طرح چمچ سے ملائیں۔

• لیجیئے گھر کا بنا خالص ابٹن بنا کسی کیمیکل کے تیار ہے بس اب اس کو دن میں جب چاہیں استعمال کریں اور جلد کی خوبصورتی میں اضافہ کریں۔

.اور شادی کے دن چمکتی دمکتی حسین نظر آئیں.

You May Also Like :
مزید

Ubtan Se Rang Saaf Karne Ka Tarika

Ubtan Se Rang Saaf Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Ubtan Se Rang Saaf Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.