تربوز اسپیشل فیشل جو چہرے پر جمی ہر قسم کی گندگی کو جڑ سے کرے ختم تو پھر پارلر کیوں جانا

فیشل پورا سال ہی آپ کرتی رہتی ہیں مگر عید کی جب بات ہو تو کچھ خاص اور مزید نکھار آئے ایسا فیشل تمام ہی خواتین چاہتی ہیں تو چلیں جانتے ہیں اس عید پر کونسا خاص فیشل بنائے گا آپ کو سب کی نظر میں خاص۔

تربوز میں موجود وٹامن سی اور وٹامن اے آپ کی جلد کو نکھارتا ہے اور کھلے مساموں کے اندر چھپی ہوئی گندگی کو نکالنے میں مدد دیتا ہے۔ یہ ایک اچھے موئسچرائزر کے طور پر کام کرتا ہے۔

تربوز فیشل کا طریقہ:

٭ تربوز کی دو پھانکیں کاٹ لیں۔ اور سارا گودا نکال کر اچھی طرح بلینڈ کرلیں تاکہ اس کا رس نکل آئے۔

٭ اور تربوز کا موٹا سا جو چھلکا بچ گیا ہے اس کے اوپر تھوڑا سا دودھ ڈال کر اپنے چہرے پر خوب رگڑٰیں اور دس منٹ تک مساج کریں۔

٭ اس کے بعد منہ کو ٹھنڈے پانی سے دھو لیں پھر تربوز کے رس میں تھوڑی سی چینی ڈال کر مکس کر کے چہرے کی اسکربنگ کریں تقریباً پندرہ منٹ تک تاکہ ساری گندگی نکل آئے۔

٭ تھوڑے سے تربوز کے رس میں کارن فلور ڈالیں مکس کریں اور اس لیپ کو چہرے پر لگا کر کچھ دیر کے لئے چھوڑ دیں۔

٭ ٹھنڈے پانی سے منہ دھوئیں اور روئی کی مدد سے چہرے کو آہستہ آہستہ صاف کریں۔

اس طرح چہرے پر جمی میل بھی نکل جائے گی اور رنگت بھی نکھرے گی۔

YOU MAY ALSO LIKE :

Tarbooz Facial Karne Ka Tarika

Tarbooz Facial Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Tarbooz Facial Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.