چینی سے بہتر جلد کے لئے کوئی سکرب نہیں ہے اور چینی کا فیشل اس قدر فائدہ مند ہے کیونکہ ایک تو اس سے خراب یعنی جلد کے مردہ خلیات ختم ہوتے ہیں ساتھ ہی جلد کی اندرونی سطح پر موجود گندگی بھی سکرببنگ کے ذریعے باہر نکل جاتی ہے۔
چینی ہماری صحت اور خوبصورتی دونوں کے لئے ہی بہت اہم ہے۔ آج بیوٹی کارنر سے جانیں کس طرح چینی کا فیشل آپ کے حسن میں چار چاند لگا دے گا۔
طریقہ:
٭ ایک چمچ چینی میں دو وٹامن ای کے کیپسول ڈال دیں اور پھر پانچ منٹ کے بعد اس چینی کو پیس لیں۔
٭ چہرے پر صابن لگائیں اچھی طرح اور پھر اس چینی کے پاؤڈر کو چہرے پر لگاکر مساج کریں دس منٹ بعد اپنا چہرہ دھو لیں۔
٭ ایک پیالی میں چینی لیں اس میں دو چمچ لیموں کا رس اور ناریل کا تیل شامل کر کے اس کو اپنے چہرے یا جلد پر لگائیں اور اسکربنگ کرتی رہیں۔ بعد میں پانی سے منہ دھو لیں۔
٭ چینی کو دس منٹ عرقِ گلاب میں بھگو دیں اور پھر اس میں تھوڑا سا نمک اور دار چینی پاؤڈر ڈال کر مکس کریں پیسٹ بناکر چہرے پر لگالیں۔
٭ چینی فیشل کے بہتر نتائج آپ کو جلد ہی ملیں گے لیکن آپ اس کو دن میں دو مرتبہ استعمال کریں۔