مہندی کا استعمال فائدہ مند کیوں ہوتا ہے؟ جانیں 5 فوائد

image
مہندی کا استعمال فائدہ مند کیوں ہوتا ہےَ آپ بھی جانیں اور اپنے بالوں کی زینت بڑھائیں!

ہاتھوں پر لگی ہوئی مہندی تو سب کو ہی خوبصورت اور حسین لگتی ہے مگر بالوں میں لگنے والی مہندی کی اپنی الگ ہی شان ہے مہندی نہ صرف سفید بالوں کو چھپانے کے لیے فائدہ مند ہے بلکہ یہ ہمارے بالوں کو مضبوط، چمکدار اور گھنا بنانے کا بھی کام کرتی ہے اور اس کے فوائد بھی بے شمار ہیں۔

٭ سفید بالوں کو چھپائے!

اگر آپ کیمیکل والے ہئیر کلرز سے بالوں کو نقصان پہنچانا نہیں چاہتے تو مہندی استعمال کریں کیونکہ اس میں بالوں کے لئے مضرامائنو ایسڈ نہیں ہوتے اور نہ ہی کیمیکل جو بالوں کی نمی کو ختم کر کے انہیں بے جان اور روکھا بنا دیتے ہیں۔

گرم پانی میں دو چمچ خشک آملہ، ایک چمچ پتی کے ساتھ مہندی کو شامل کر کے اس کا پیسٹ بنا کر سر پر ایک گھنٹے تک لگائیں پھر پانی سے دھو دیں، آپ کے سفید بالوں کی چھٹی ہو جائے گی۔

٭ گرتے بالوں کا حل:

مہندی اور سرسوں کے تیل کو ملا کر لگانے نے سے گرتے بالوں میں کمی لائی جاسکتی ہے۔ اس تیل کی مالش ہفتے میں دو سے تین بار بالوں میں کریں اور اپنے بالوں کو مضبوط بنالیں۔

٭ خشکی کا حل

مہندی خشکی کے لیے فائدہ مند ہے، میتھی کے بیجوں کو دو چمچ پانی میں رات بھر بھگوئیں اور صبح انہیں پیس لیں، سرسوں کا تیل اور مہندی کے پتے گرم کریں اور ٹھنڈا کرنے کے بعد میتھی کا پیسٹ اس میں شامل کرلیں اور پھر بالوں میں ایک گھنٹے تک لگا رہنے دیں اور اس کے بعد بالوں کو پانی سے دھو لیں۔ آپ کی خشکی کسی حد تک کنٹرول ہوجائے گی لیکن استعمال ہفتے میں دو بار لازمی کریں۔

٭ مضبوط اور چمکدار بال

مہینے میں تین سے چار مرتبہ مہندی لگانے سے بال صحت مند، چمکدار اور گھنے ہوتے ہیں، یہ آپ کے بالوں کی صحت کو بحال رکھتی ہے اور بالوں کی نشوونما میں تیزی سے اضافہ کرتی ہے۔ اس کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے اور اسی وجہ سے یہ بالوں میں چمک پیدا کرنے کا کام دیتی ہے۔

٭ کنڈیشنر:

مہندی آپ کے بالوں کے لیے بہت اچھا کنڈیشنر ہے، یہ بالوں میں مہنگے کنڈیشنر سے زیادہ فائدہ پہنچاتی ہے اور بالوں کے روکھے پن کو ختم کرنے میں مدد دیتی ہے۔

You May Also Like :
مزید

Sar Par Mehndi Lagane Ke Fayde

Sar Par Mehndi Lagane Ke Fayde - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Sar Par Mehndi Lagane Ke Fayde. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.