پودینے کے 2 ایسے فیس ماسک جو لائیں آپ کے چہرے پر تازگی اور نکھار سردیوں میں بھی

image
پودینہ بازار میں باآسانی مل جاتا ہے اور تقریباً ہر گھر میں ہی اسے کھانوں اور مشروبات میں استعمال کیا جاتا ہے۔پودینے کے حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ پودینہ کھانے سے آپ چاق چوبند رہ سکتے ہیں۔ جبکہ پہلے زمانے میں لوگ پودینہ کا سفوف بناکر دانت مانجھتے تھے تاکہ دانت چمکدار ہوجائیں۔اس کے علاہ پیٹ کے درد کے لیے بھی پودینے کا استعمال پہلے اور اب دونوں دور میں کیا جاتا ہے۔

پودینہ نہ صرف دانت اور پیٹ کے مسائل کے لیے مفید ہے بلکہ اس کے ذریعے آپ اپنی خوبصورتی کو بھی چار چاند لگا سکتے ہیں کیونکہ یہ آپکی جلد کے مسائل کو بھی حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ آج ہم آپ کو پودینے سے تیار کیے جانے والے کچھ فیس ماسک کے بارے میں بتاتے ہیں جن کے استعمال سے آپ اپنی خوبصورتی میں اضافہ کرسکتی ہیں۔

پودینے اور کھیرے کا ماسک

  • *  ایک کھیرا لیں اور اسکو چھیل کر پیس لیں اور پیسٹ نما بنا لیں۔

  • * اب اس میں شہد اور پودینے کا پیسٹ شامل کریں اور مکس کرلیں۔ 

  • * اب اس مکسچر میں ایک انڈے کی سفیدی کو پھینٹ کر شامل کردیں۔ 

  • * اچھی طرح مکس کرنے کے بعد آپ کا فیس ماسک تیار ہے۔ 

  • * اب اسکو چہرے اور گردن پر لگا کر پندرہ منٹ کے لیے چھوڑ دیں اور دھیان رہے کہ آنکھوں کو اس ماسک سے بچانا ہے۔ 

  • * پندرہ منٹ بعد اسے آپ ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔ 

  • * اس فیس ماسک سے آپ کے چہرے میں چمک اور تازگی آجائے گی۔اس ماسک کا استعمال ہفتے میں ایک بار ضرور کریں تاکہ بہترین نتائج حاصل کیے جاسکیں۔ 

پودینے اور ہلدی کا ماسک

ہلدی جلد کے لیے مفید سمجھی جاتی ہے۔ یہ کیل مہاسوں کو کم کرنے کے لیے بھی استعمال کی جاتی ہے۔ہلدی میں جلد سے ایکنی ختم کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔پودینے اور ہلدی کا فیس ماسک بنانے کے لیے بتائی گئی ٹپ کو آزمائیں۔

  • * تازہ پودینے کو پیس لیں۔

  • * اب اس میں تھوڑا سا پانی اور ہلدی شامل کر کے مکس کرلیں۔ 

  • * فیس ماسک تیار ہے اب چہرے پر لگا کر پندرہ منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔ 

  • * پھر چہرہ دھو لیں واضح فرق آپ کے سامنے ہوگا۔ 

You May Also Like :
مزید

Podina Mask Ke Fawaid

Podina Mask Ke Fawaid - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Podina Mask Ke Fawaid. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.