جلد کو صاف اور چمکدار بنانے کے لیے لہسن کا استعمال 5 طریقوں سے کیسے کریں؟

image

لہسن کا استعمال ہم سب کرتے ہیں اور اس کی بھرپور افادیت سے واقف بھی ہیں۔ لہسن میں کیلشیئم، ایلیسن، سلفر، زنک، سیلینئم، وٹامن ای اور سلیکیٹ پایا جاتا ہے جو ہمیں صحت مند رہنے میں مدد دیتا ہے۔

مگر یہی لہسن آپ کی خؤبصورتی کو نکھارنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے مگر سب سے اہم بات یہ ہے کہ آپ کو لہسن کا استعمال کرنا آنا چاہیئے۔

آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ کس طرح آپ لہسن کو استعمال کرکے اپنی جلد کے ان 5 بڑے مسائل کو کنٹرول کرسکتی ہیں۔

جلد کے 5 مسائل اور ان کے آسان حل:

ایکنی:

ایکنی کی مختلف وجوہات ہوتی ہیں جن میں ایک وجہ جسمانی پیچیدگیاں بھی ہیں۔ لہسن آپ کی اس ایکنی کو کنٹرول کرنے میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ لہسن اینٹی انفلامیٹری اور اینٹی فنگل خصوصیات رکھتا ہے اور لہسن کو آپ ایکنی/ دانوں پر لگائیں اور کچھ دیر کے لئے چھوڑ دیں۔ کیونکہ لہسن جلد کے اندر کی گندگی کو اپنے اندر جذب کرتا ہے اور یوں ایکنی کنٹرول ہو جاتی ہے۔

استعمال کیسے کریں؟

ماہرینِ جلد کے مطابق:

ایکنی کے لئے لہسن کو براہِ راست استعمال کرنا سب سے بہتر ہے یعنی آپ ایک لہسن کا جوا لیں اس کے دو حصے کرلیں اب کسی ایک حصے کو لیں اور کٹنے کے بعد جو لہسن کا پانی نکلتا ہے اس کو دانوں پر لگائیں اور کٹے ہوئے لہسن سے دانوں والی جگہوں پرمساج کرتے رہیں۔

اس طرح آپ دن میں کسی بھی ایک دن یہ عمل کریں ارو بعد میں ٹھڈے پانی سے منہ دھوئیں اس طرح آپ ایکنی کو کنٹرول کرسکتے ہیں وہ بھی بغیر سائیڈ افیکٹ کے۔

چنبل:

چنبل جلدی بیماری ہے جو اکثر بہت زیادہ گرمی میں ہی ہوتی ہے لیکن کبھی کبھار الرجی کی وجہ سے بھی نکل آتی ہے۔ اس کو کنٹرول کرنے کے لئے بھی اپ لہسن کا استعمال کریں اور پائیں صاف ستھری حسین جلد۔

استعمال کیسے کریں؟

لہسن کا رس چنبل پر لگائیں اور کھلا چھوڑ دیں۔ اس سے آپ کو کچھ دیر کے لئے بہت جلن بھی ہوگی اور تکلیف بھی لیکن جب یہ خشک ہوجائے گا تو آپ کو تکلیف نہیں ہوگی۔ چنبل پر لہسن لگانے کا فائدہ یہ ہوگا کہ لہسن کا رس جلد پر لگنے سے چنبل کے جراثیموں کو مارنے کا کام کرتا ہے اور یوں لہسن اس بیماری میں مفید سمجھا جاتا ہے۔

اینٹی ایجنگ:

خواتین جو اپنے اینٹی ایجنگ اثرات یا جھریوں کی وجہ سے پریشان ہیں ان کے لئے بھی لہسن اہم اجزاء یا اہم دوائی ہے۔ جھریوں مکمل تو ختم نہیں کی جاسکتی کیونکہ یہ ایک فطری عمل ہے لیکن اس پر کسی حد تک قابو پایا جاسکتا ہے۔

استعمال کیسے کریں؟

عمر کے ساتھ چونکہ جسمانی و جلدی طاقت بھی ڈھلنے لگتی ہے اور چیزوں کے مضر اثرات بھی جلد ہی پڑجاتے ہیں اس لئے بہت سوچ سمجھ کر پراڈکٹ کو استعمال کرنا چاہئیے۔

جھریوں کے لئے آپ لہسن کے پیسٹ کو بیسن میں ملا کر چہرے پر لگائیں یہ انتہائی مفید نسخہ ہے اس سے آپ کی جلد ٹائٹننگ بھی ہوگی اور جھریوں بھی کنٹرول میں آجائیں گی۔

رنگت کے لئے:

صاف رنگ سب ہی خواتین کی خواہش ہوتی ہے اور ہم اس کے لئے مختلف ٹوٹکے بھی استعمال کرتے ہیں اب صرف ایک لہسن سے اپنا رنگ صاف کریں وہ بھی اس طریقے سے۔

استعمال:

لہسن کا پیسٹ ہلدی اور لیموں کے رس میں مکس کرکے چہرے پر لگائیں لیکن دن میں صرف ایک مرتبہ یوں روزانہ کا استعمال آپ کی رنگت نکھارنے میں مدد دے سکتا ہے۔

مضبوط بالوں کے لئے:

بال لمبے، گھنے، خوبصورت، حسین اور چمکدار بنانا ایک مشکل کام ہے۔ لیکن اگر ہم صرف ایک لہسن کو ہفتے میں ایک مرتبہ استعمال کریں تو ہوسکتا ہے کہ آپ کے بالوں کے مسائل کسی حد تک کنٹرول ہو جائیں۔

استعمال:

انڈے اور دہی میں لہسن کا پیسٹ مکس کرکے بالوں میں لگائیں یہ ایک بہترین کنڈشنر بھی ہے اور بالوں کو گرنے سے بچانے میں مفید بھی ہے۔

You May Also Like :
مزید

Lehsan Se Jild Saaf Karne Ka Tarika

Lehsan Se Jild Saaf Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Lehsan Se Jild Saaf Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.