خشک موسم میں پودینے کا استعمال کیسے جلد کو خشکی سے بچا سکتا ہے؟ جانیں کچھ راز جو کریں آپ کی خوبصورتی میں اضافہ

image

سردی کے خشک موسم میں جلد پر خشکی کی وجہ سے ریشز بھی پڑجاتے ہیں اور بعد ازاں یہ ریشز کے نشانات جلد کو کالا کردیتے ہیں اس سردی میں اگر آپ بھی جلد کے اس مسئلے سمیت کئی اور مسائل سے جان چھڑانا چاہتے ہیں تو پودینے کا استعمال بتائے گئے طریقے سے کریں اور پائیں زبردست فائدہ جو آپ کو سردی کے موسم میں بھی تروتازہ رکھ سکے۔ کیونکہ پودینے میں پوٹاشیم، میگنیشئم، کیلشئم، فاسفورس، فولیٹ، آئرن، وٹامن اے اور سی پایا جاتا ہے جو ہماری خوبصورتی کو بڑھانے کے لئے مفید ہے۔

جلد کے مسائل:

پودینے کے ڈھیروں فوائد ہیں جن میں چند خاص اور اہم بیوٹی کے راز ہم آپ کو بتا رہے ہیں تاکہ اب سے آپ بھی سستے سے پودینے سے اپنے مہنگے بیوٹی پراڈکٹ کو کریں بائے اور بڑھائیں اس سے اپنی بیش بہا خوبصورتی۔۔۔

خشکی:

سردی میں جلد اور بالوں دونوں میں ہی خشکی و سکری کے مسائل بڑھ جاتے ہیں، جن کی وجہ یہ روکھے اور بے جان ہوجاتے ہیں۔ تو بتاتے ہیں آپ کو پودینے سے جلد کی خشکی اور بالوں کی سکری دور کرنے کا آسان حل۔

طریقہ:

چہرے اور ہاتھوں پیروں کی خشکی کو بھگانے کے لئے آپ پودینے کے پانی میں ناریل کا تیل ملا کر لگائیں یہ اچھا موائسچرائزر ہے جو خشکی اور ریشز کو کنٹرول کرے گا۔ پودینے کے پیسٹ کو دہی میں مکس کریں اور بالوں میں لگالیں اس سے بالوں میں جان بھی آئے گی، خشکی بھی رکے گی اور ساتھ ہی بالوں کی نشوونما بھی بڑھے گی۔

ہونٹ:

سردی میں ہونٹ آپ کے پھٹے رہتے ہیں یا کالے ہونے لگے ہیں تو پودینے کی طرف ایک نظر ڈال لیں اور خوبصورت نرم ملائم ہونٹ پائیں۔

طریقہ:

گلاب کے عرق میں پودینے کا پیسٹ اور بالائی مکس کریں اس کو ہونٹوں پر لگائیں۔ اتنے نرم اور صاف ہونٹ ہوجائیں گے کہ آپ خود فرق محسوس کریں گی۔

ایکنی:

ایکنی بہت ضدی ہوتی ہے اس کے لئے آپ اگر پودینے کا استعمال کریں گی تو یہ کنٹرول ہوجائے گی کیونکہ پودینے کی تیز ٹھنڈک ایکنی کو جڑ سے نکالنے کا کام کرتی ہے اور جلد کے مساموں میں موجود گندگی کو صاف کرتی ہے۔

طریقہ:

پودینے کے پتوں کو دھو کر بلینڈر میں ڈالیں اور ساتھ میں ایک برف کیوب ڈال کر پیسٹ بنالیں اور اس کو ایکنی پر لگائیں صبح اور رات دن میں دو مرتبہ یا جب بھی آپ کو وقت ملے۔ یہ ایسا نسخہ ہے جس کے سائیڈ افیکٹ بھی نہیں ہیں اور جلد کی صفائی بھی ہوجاتی ہے۔

ناخن:

ناخنوں میں فنگس پڑگئی ہے یا کسی وجہ سے خراب دکھ ہے ہیں تو آپ پودینے کی اینٹی بیکٹریل اور اینٹی فنگل خصوصیات سے فائدہ اٹھائیں۔

طریقہ:

پودینے کے پتے کو ناخن پر رکھیں اور روئی لپیٹ لیں ایک یہ طریقہ بھی آسان اور فائدہ مند ہے، اس کے علاوہ آپ پتوں کا پیسٹ بنائیں اور ناخنوں پر لگا کر چھوڑ دیں۔ خشک ہونے پر دھو لیں، بعد میں ناخنوں کو تھوڑی سے بھاپ دیں اور ایک کپڑے کی مدد دے ناخن صاف کرنے کی کوشش کریں آہستہ آہستہ فنگس نکل جائے گی۔

رنگت:

رنگ صاف تو سب ہی چاہتے ہیں اب پودینے کو بھی ایک مرتبہ لگا کر دیکھ لیں اس میں موجود وٹامن آپ کا رنگ گورا کرنے کے لئے بہت آسانی پیدا کرسکتے ہیں۔

طریقہ:

پودینے کے پتوں کے پیسٹ میں ابٹن مکس کرکے چہرے پر لگائیں یہ دوہرا برائٹننگ فارمولا ہے جو اپنی ٹھنڈک اور تازگی کی وجہ سے آپ کی رنگت میں نکھار پیدا کرتا ہے۔

You May Also Like :
مزید

Jild K Liye Pudina Ke Fayde

Jild K Liye Pudina Ke Fayde - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Jild K Liye Pudina Ke Fayde. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.