بال رنگنے کے 5 قدرتی طریقے، آزمائیں اور بغیر کیمیکل کے ہی بہترین نتائج پائیں

image
اپنے بالوں کو صحت مند اور خوبصورت دیکھنا سب ہی کی خواہش ہوتی ہے ۔ کافی عرصے سے بالوں کو نت نئے رنگوں میں رنگنے کی روایت عام ہوگئی ہے۔ ایک وقت تھا جب محض تب ہی بال رنگے جاتے تھے جب وہ سفید ہورہے ہوں۔ لیکن اب تو نوجوان لوگ بھی کثرت سے اس فیشن کو اپنا رہے ہیں۔

مصنوعی طریقوں سے بال رنگنا اکثر کافی مہنگا پڑ جاتا ہے ۔ دکانوں میں ملنے والی ڈائیز اکثر نقصان دہ کیمیکلز سے تیار کئے جاتے ہیں جو بالوں کو کمزور کرتے ہیں اور بال جھڑنے لگتے ہیں کتنا اچھا ہو کہ کوئی ایسا طریقہ ہو جس سے بال بھی رنگ جائیں اور ان کی مضبوطی بھی برقرار رہے۔

مندرجہ ذیل آسان قدرتی طریقوں سے آپ اپنے بالوں کو بغیر کوئی نقصان پہنچائے رنگ سکتی ہیں۔ مصنوعی طریقوں کے مقابلے قدرتی نسخوں کے اثر کرنے میں وقت تو زیادہ لگتا ہے لیکن اس کے کوئی مضر اثرات نہیں ہوتے۔

مہندی

مہندی بالوں کو گھنا اور مضبوط بناتی ہے۔ بال رنگنے کے لیے کیمیکل والی کالی مہندی کا استعمال ہرگز نہ کریں بلکہ کیمیکل سے پاک مہندی تلاش کریں۔ رات کے وقت مہندی کو دہی میں ملا کر گاڑھا پیسٹ بنا لیں اور رات بھر کے لیے چھوڑ دیں۔ ہاتھوں میں دستانے پہنیں اور بال کو سیکشن میں بانٹ دیں ہر سیکشن کو الگ الگ کلپ سے باندھ لیں ایک ایک کلپ کھولتے جائیں اور پیسٹ لگاتی جائیں۔

مہندی لگانے کے بعد بالوں کو کسی تھیلی یا کپڑے سے باندھ لیں اور ایک گھنٹے کے لیے لگا رہنے دیں۔ اگر گہرا رنگ چاہیے تو دو سے تین گھنٹے تک لگا چھوڑ دیں۔ پھر کسی اچھے شیمپو سے بال دھو لیں ۔

بہترین نتائج کے لیے مہینے میں دو بار استعمال کریں۔

شہد

اگر آپ اپنے بالوں کو سنہرا کرنا چاہتی ہیں تو شہد کا استعمال بہترین ہے ۔ شہد اور دہی ملالیں۔ دہی اتنا ہونا چاہیے کہ شہد کی چکناہٹ ختم ہوجائے ۔ اور شہد اپنے بالوں کی لمبائی کے حساب سے لیں۔ بالوں پر لگا کر دو گھنٹے کے لیے لگا رہنے دیں۔ ایک بار میں شاید اس کا اثر نظر نہ آئے لیکن اس کے مستقل استعمال سے بالوں کا رنگ تبدیل ہونے لگے گا۔ بہترین نتائج کے لیے ہفتے میں ایک بار ضرور استعمال کریں۔

سیاہ پتی

سیاہ چائے کو بالوں پر لگانے سے بال سیاہ ہوجاتے ہیں۔ یہ بالوں کی صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔ دو کپ پانی میں دو چمچے چائے کی پتی کو اچھی طرح پکائیں ۔ تھوڑا ٹھنڈا کر کے بال اس چائے سے دھولیں زائد قہوہ بالوں سے نکل جانے دیں اور باقی کو تین سے چار گھنٹوں کے لیے لگا رہنے دیں۔ پھر صاف پانی سے بال اچھی طرح دھو لیں اس نسخے کو تین سے چار بار استعمال کرنے کے بعد آپ کو فرق نظر آنا شروع ہو جائے گا۔

کافی

  • * کافی بھی بال رنگنے کا ایک قدرتی طریقہ ہے۔

  • * کافی سے آپ اپنے بالوں میں سرخ اور بھورے رنگ کی ہائی لائٹس بھی دے سکتے ہیں۔ 

  • * دو کپ میں دو بڑے چمچ کافی ڈالیں۔ 

  • * بالوں کو پہلے کسی اچھے شیمپو سے دھولیں۔ 

  • * بالوں کو پہلے کسی اچھے شیمپو سے دھولیں۔ 

  • * کافی کے مکسچر کو کسی چھوٹے ٹب میں ڈال دیں اور ٹب کو اپنے باتھ ٹب پر رکھ لیں۔ بالوں کو اس میں بھگو لیں۔ 

  • * یہاں آپ کو کسی کی مدد درکار ہوگی۔ 

  • * کسی گلاس یا ڈونگے کی مدد سے مکسچر کو بالوں پر ڈالیں۔ 

  • * زائد مکسچر بالوں سے نکل جائے تو تین چار گھنٹوں تک بالوں کو ایسے ہی چھوڑ دیں۔ 

  • * اس دوران بالوں پر کوئی کپڑا باندھ لیں۔ تین چار گھنٹے بعد بال دھو لیں۔ 

  • * کافی سے بالوں کو رنگنے کا ایک اور طریقہ بھی ہے۔ 

  • * آدھے کپ کنڈیشنر میں تین سے چار بڑے چمچے کافی ملائیں۔ 

  • * کندھوں پہ تولیہ رکھ لیں اور اس ڈائی کو بالوں پر برش کی مدد سے لگالیں۔ 

  • * جڑوں سے شروع کرتے ہوئے بالوں کی نوکوں تک لگائیں۔ 

  • * ایک گھنٹے تک لگا چھوڑ دیں ۔ بالوں کو سادے پانی سے دھو لیں۔ 

گل بابونہ

یہ ایک قسم کا پھول ہوتا ہے۔ اس سے بننے والی پتی آپ کو کسی بھی ہربل اسٹور پر مل جائے گی ۔ گل بابونہ کی پتی کے پانچ ٹی بیگس ایک کپ گرم پانی میں ڈالیں اور پندرہ سے بیس منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔ جب پانی ٹھنڈا ہوجائے تو اس میں دو بڑے چمچے دہی کے ڈال دیں۔ اس آمیزے کو بالوں پر ماسک کے طور پر لگائیں۔ بالوں کو شاور کیپ سے باندھ لیں۔ بالوں پر دو گھنٹوں کے لیے لگا رہنے دیں۔ پھر شیمپو سے بال دھو لیں۔ جب تک آپ کا من چاہا رنگ نہ آجائے اسے ہفتے میں دو سے تین بار استعمال کریں۔ اس سے بالوں میں ہلکا سنہری رنگ آجائے گا-۔

You May Also Like :
مزید

Ghar Me Hair Dye Ke Tarike

Ghar Me Hair Dye Ke Tarike - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Ghar Me Hair Dye Ke Tarike. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.