السی کے بیچ سے تیار کردہ کلینزر جو کرے آپ کے چہرے کا رنگ صاف تاکہ آپ نطر آئیں خوبصورت و دلکش

image
سب ہی چاہتے ہیں کہ ان کے چہرے کی رنگت صاف ستھری اور نکھری نکھری ہو، اور اس کے لئے مختلف اشیاء کا استعمال بھی کرتے ہیں، مگر آج ہم آپ کو گھر بیٹھے السی اور جو کے آٹے کا کلینزر بنانا سکھائیں گے جو آپ کے چہرے کو گورا بھی کرے گا، داغ دھبے بھی دور کرے گا اس کے ساتھ ہی آپ کی خراب جلد اور فائن لائنز، سن برن، جھائیاں اور کھلے مساموں کی صفائی میں بھی مدد ملے گی۔

اجزاء:

جو کا آٹا

السی کے بیج پسے ہوئے

نارنگی کے چھلکوں کا پاؤڈر

چاول کا آٹا

دہی

طریقہ:

• ایک پیالی میں ہم وزن جو کا آٹا، السی کے بیج، پسے ہوئے نارنگی کے چھلکوں کا پاؤڈر، چاول کا آٹا اور دہی شامل کریں۔ ان کو اچھی طرح ملائیں اور اس کو چہرے پر لگا کر مساج کریں پھر پانچ سے دس منٹ کے لئے چھوڑ دیں۔

• سوکھنے پر چہرے کو ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔

اس کا استعمال آپ کو فوری نتائج نہیں دے گا۔ بلکہ کچھ وقت درکار ہوگا۔۔ لیکن روزانہ اس کا استعمال آپ کی جلد کو کیمیکل سے بھی بچائے گا اور ایکنی میں بھی آپ کو واضح فرق نظر آئے گا۔۔

You May Also Like :
مزید

Chehre Ka Rang Saaf Karne Tarika

Chehre Ka Rang Saaf Karne Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Chehre Ka Rang Saaf Karne Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.