10 ہزار والے فیشل جیسا رزلٹ اب گھر پر ۔۔ گرمی میں آئلی جلد اور ایکنی سے پریشان لڑکیوں کے لیے ڈاکٹر بلقیس نے بتائی آسان اور سستی ٹپ

image

گرمی میں چہرے پر اضافی آئل کی وجہ سے اکثر خواتین اور لڑکیاں پریشان رہتی ہیں کیونکہ اس کی وجہ سے نہ تو میک اپ ٹہرتا ہے اور نہ چہرہ تازہ لگتا ہے۔ چہرے کی جلد پر آئل کی اضافی مقدار پیدا ہونے سے ایکنی کا مسئلہ بھی بڑھ جاتا ہے۔ ایسے میں ڈاکٹر بلقیس نے ایک آسان اور شاندار ٹپ بتائی ہے جس کو استعمال کرکے جلد بھی صاف ستھری اور چمکدار ہو جائے گی ساتھ ہی آپ کا چہرہ گلو بھی کرنے لگے گا۔

٭ چہرے کا آئل ختم کرنے کا طریقہ:

٭ ایک کپ دودھ کو گرم پتیلی میں ڈالیں اور اس میں فوری آدھا لیموں نچوڑ دیں تاکہ دودھ پھٹ جائے۔

٭ دودھ کو اچھی طرح 2 سے 3 منٹ پکائیں اور ٹھنڈا ہونے دیں۔

٭ پھر اس کو چھان لیں، یوں پانی الگ ہو جائے گا اور لیموں کی وجہ سے پھٹے دودھ کے ذرات الگ ہو جائیں گے۔

٭ دودھ سے نکلنے والا جو پانی آپ نے علیحدہ کیا ہے اس کو چہرے پر دن میں 3 مرتبہ استعمال کریں اس سے نہ تو اضافی آئل پیدا ہوگا اور نہ ہی ایکنی کے مسائل ہوں گے۔

٭ اب میک اپ کریں یا کلینزنگ، چہرے پر اضآفی آئل کی ٹینشن کو بھول جائیں۔

You May Also Like :
مزید

Chehre Ka Oil Control Karne Ka Tarika

Chehre Ka Oil Control Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Chehre Ka Oil Control Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.