Dahan Saag Recipe in Urdu

Dahan Saag Recipe in Urdu is regarded among the popular dishes. Read the complete Dahan Saag Recipe in Urdu with ingredient details and method. It is a simple recipe and all required ingredients are easily available. Prepare the dish as per the Dahan Saag Recipe in Urdu from top chefs and add the true flavor or taste to your food. You can also share this recipe with your friends and family members.

recipe

Person Person

4

time Time

0:30 - 0:20

comments Comments

0

reviews Views

5999

star Rating

ratingratingratingratingrating

submit Submited by

Ariba from Quetta
دھان ساگ (INGREDIENTS)
  1. گوشت آدھا سیر
  2. تور کی دال تین کھانے کے چمچے
  3. مونگ کی دال تین کھانے کے چمچے
  4. چنے کی دال تین کھانے کے چمچ
  5. رال کی دال تین کھانے کے چمچ
  6. لال کدو ایک پاؤ
  7. ٹماٹر آدھا سیر
  8. آلو درمیانے دو عدد
  9. سفید کدو ایک پاؤ
  10. ہرا دھنیا ایک چھوٹی گھٹی
  11. پیاز درمیانہ دو عدد
  12. پو دینہ چار ڈالیاں
  13. میتھی دو چھوٹی گٹھی
  14. دھنیا پسا ہوا چائے کے دو چمچ
  15. سرخ مرچ ایک چائے کا چمچ
  16. نمک حسب ذائقہ
  17. سفید زیرہ چائے کے دو چمچ
  18. ہلدی آدھا چائے کے چمچ
  19. ادرک درمیانے سائز کا
  20. دار چینی ایک ٹکڑا
  21. لہسن سات تریاں
  22. گھی دو کھانے کے چمچ
  23. بینگن آدھا پاؤ
  24. لال مرچ ثابت حسب منشا
METHOD
  • سب سے پہلے گوشت کے ٹکڑوں کو دھو لیں۔ پھر دالوں کو چن کر پانی میں بھگو دیں۔ پھر سبزی کو چھیل کر ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ پیاز کو باریک کاٹ لیں۔ اسی طرح ہرا دھنیا، پو دینہ، میتھی کو بھی باریک کاٹ لیں اور لہسن، ادرک اور اگر ضرورت ہو تو ثابت لال مرچ کو اچھی طرح پیس لیں۔ دیگچی میں تمام دالیں، پو دینہ، ہرا دھنیا، پیاز، نمک ، ہلدی ، گوشت اور ٹماٹر کے سوا تمام سبزیاں ڈال دیں اور دس پیالی پانی کے ڈال کے ہلکی آگ پر پکائیں۔ جب صرف دالیں گل جائیں تو سالن میں ٹماٹر ، لہسن اور ادرک ڈال دیں اور اسی طرح جب گوشت گل جائے تو حسب ضرورت کالی مرچ کے ساتھ سفید زیرہ، سوکھا دھنیا، دار چینی، لال مرچ پسی ہوئی ڈال دیں اور خوب اچھی طرح ہلائیں۔ یہاں تک کہ دالیں یک جان ہو جائیں۔ پھر اس میں گھی ڈال کر گاڑھی یا پتلی دال کے مطابق پانی ڈال کر ہلکی آگ پر پکائیں۔ چند منٹ بعد اتارلیں اور گرم مصالحہ دار چاولوں کے ساتھ کھائیں۔ چھ افراد کے لئے کافی ہے۔
Reviews & Discussions