Add Poetry

راہ ہدایت

Poet: محمدصدیق پرہار By: Muhammad Siddique Prihar, Layyah

مزیّن ہیں محبتوں سے راستے مدینے کے
جارہے ہیں مسلسل قافلے مدینے کے

آئے گاایک دن زندگی میں ایسا
جس دن کریں گے ناشتے مدینے کے

آتے ہیں مسلمان ہزاروں روزانہ فرشتے بھی
حشرتک جاری ہیں داخلے مدینے کے

پوچھئے حاجیوں سے ہوتی ہے کیفیت کیسی
جاتے ہیں جیسے ہی سامنے مدینے کے

چاہتاہے ہرمسلمان سبقت نیکیوں میں
رہیں گے یوں ہی مقابلے مدینے کے

وقت وزرکی یہاں کوئی بات نہیں
نصیب طے کراتے ہیں فاصلے مدینے کے

جاتے ہیں نگاہیں جھکائے ہوئے بطحامیں
مقام ومرتبے جوہیں جانتے مدینے کے

امت کے لیے راہ ہدایت بن گئے
حل کیے سرکارنے معاملے مدینے کے

نہیں جائیں گے اب یہاں سے
کررہے تھے علماء مطالبے مدینے کے

ملتی ہے ہرمیدان میں انہیں کامیابی
حاصل ہیں جن کوآسرے مدینے کے

مانگتے رہیں اللہ سے صدیقؔ یہ دعائیں
ہمیں بلامدینے میں واسطے مدینے کے

Rate it:
Views: 402
10 Aug, 2018
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets