Add Poetry

شام ہوتے ہی در و بام بہت روئیں گے

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملایشیا

جو مناظر ہیں مرے نام بہت روئیں گے
شام ہوتے ہی در و بام بہت روئیں گے

دل سے اڑ جائیں گے حسرت کے کبوتر، لیکن
ہر سو مچ جائے گا کہرام بہت روئیں گے

کچھ تو ٹھہرو کہ یہاں رات کا بستر کر لوں
دن تو کٹ جائے گا پر ،شام بہت روئیں گے

میں ہوں میخوار مجھے دیدہ کا ساغر بھر دو
پی کے آنکھوں سے تری جام بہت روئیں گے

کتنے سونے در و دیوار ہیں دل کے ہر سوؑ
چاند اترے جو لبِ بام بہت روئیں گے

مجھ کو معلوم ہے یہ بارِ گراں ہے وشمہ
زندگی کر کے ترے نام بہت روئیں گے

Rate it:
Views: 526
21 Jun, 2018
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets