Add Poetry

فردوس ِ اعلی

Poet: نادیہ عنبر لودھی By: Nadia Umber Lodhi, Islamabad

کیا خوب ہے تیری سجائی ہوئی جنت مرے مولا
تیری جنت میں
مرے مولا
مرَدوں کے لیے تو حُوریں ہیں
اور عورتوں کے واسطے ہیں مجازی خُدا
ہم عورتیں
دھتکاری ہوئی
پَیروں کی جُوتیاں
وہ جنت کہاں کی ہے فردوسِ اعلی
جہاں مرَدوں کی ہوں محکوم عورتیں
جہاں آدم کو عشق ِ حوا کے جرم میں نوازا جاۓ
حوا کےمساوی حقوق کو نا مانا جاۓ
ایسی فردوس ِبریں کے اشتیاق میں
ان مرَدوں کو ہی بے قرار رہنے دو

Rate it:
Views: 519
27 Apr, 2018
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets