Add Poetry

یہ دِل تھا مچلا مچلا، بھلا کیسے سنبھالتے ھم

Poet: Tariq Hashmi By: Tariq Hashmi, Montreal

یہ دِل تھا مچلا مچلا، بھلا کیسے سنبھالتے ھم
رقیبوں کے حالِ دِل کو، بھلا کیسے جانتے ھم

ھرسُو تھے کلیّاں، غنچے، بہکے شباب میں
جوشِ بہارِ دِل کو، بھلا کیسے ٹالتے ھم

آنکھوں سے یارو اُن کی، مستی ٹپک رھی تھی
ایسے میں عرضِ خِرد، بھلا کیسے مانتے ھم

میرا صیّاد ھی تھا، شہرِ جفا کا قاضی
ایسے میں دادِ اِنصاف، بھلا کیسے مانگتے ھم

جِس بُت نے تھی خدائی، پائی مرے جہاں سے
اُس بُت کی خاکِ پا کو، بھلا کیسے چھانتے ھم

Rate it:
Views: 327
20 Aug, 2017
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets