Add Poetry

اہل وطن کے نام۔۔۔بے ترتیب شاعری

Poet: Dr. Muhammad Javed By: Dr. Muhammad Javed, Karachi

 ستر سال گذر گئے،تم نے شعور کی آنکھ نہ کھولی
نظم زر نے بنایا تجھ کو غیروں کا مقروض
نظم سیاست نے پھرپہنائی تجھ کو زنجیر غلامی
ستر سال گذر گئےتم نے شعور کی آنکھ نہ کھولی
روٹی،کپڑے،مکان کو تم ترسے
جہالت،بیماری بن گئی تمہارا مقدر
ہر نعمت ہو گئی تجھ پہ حرام
اب نہ جان سلامت ہے نہ عزت
ستر سال گذر گئےتم نے شعور کی آنکھ نہ کھولی
انصاف کے ایوانوں میں چلتا ہے سرمایہ
تم کس امید پہ بیٹھے ہو،تم کس امید پہ جیتے ہو؟
ستر سال گذر گئےتم نے شعور کی آنکھ نہ کھولی
کون آئے گا مسیحا؟کون تم کو انسان بنائے گا؟
ستر سال گذر گئےتم نے شعور کی آنکھ نہ کھولی
سب لیڈر،سب منصف سب حکمران جھوٹے ہیں
کون تم کو جگائے گا،کون تم کو راہ دکھلائے گا
ستر سال گذر گئےتم نے شعور کی آنکھ نہ کھولی
چھوڑو یہ غلامی کی روش،اٹھوآج کے دن یہ وعدہ کرو
اپنے دیس کو چھڑائیں کے ان چور اچکوں سے
ان جھوٹے لیڈروں سے،ان ضمیر فروش غدار وطن سے
ان ظالم سرمایہ پرستوں سے
اپنے دیس کو پھر سے آزاد کریں گے
 
Rate it:
Views: 1583
14 Aug, 2017
More Political Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets