Add Poetry

جاگی آنکھوں میں خواب رہنے دے

Poet: Noman Siddiqui By: Noman Siddiqui, Karachi

جاگی آنکھوں میں خواب رہنے دے
اپنے رُخ پہ نقاب رہنے دے

تیری آنکھوں میں پڑھ لیا جاناں!
میرے خط کا جواب رہنے دے

بیٹھ جا آج رُو برو میرے
یہ سوال و جواب رہنے دے

سارے کانٹے نکال گلشن سے
اور سارے گلاب رہنے دے

نشہ ٹوٹا تو ساقی تو چھوٹا
پاس میرے شراب رہنے دے

تیرے ہونٹوں سے جل گیا ہے تن
میری جاں یہ عذاب رہنے دے

مجھ سے ملکر اداس تو ہو گا
مجھ سا خانہ خراب، رہنے دے

ہے غمِِ روزگار یہ نعمان
عاشقی کی کتاب رہنے دے

Rate it:
Views: 340
09 Aug, 2017
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets