Add Poetry

ا ک حسین سفر

Poet: By: Hukhan, karachi

پھر جب بہار آئی نہ جانے کے لیے
تھا گر میں تنہا،مگر نہ تھی کوئی تنہائی
اس قدر حسیں تھا سفر
ہر لمحہ بجتی تھی شہنائی
تھیں وادیاں گنگناتی
جھرنوں کا نہ کوئی شمار تھا
وادیاں اس قدر حسین
جیسے نویلی دلہن کا پیار بھرا اقرار تھا
صبح مسکراتی ہوئی،شامیں سنہری
شب بھی ایسی کہ
تاروں سے سجی چاندی کا تھال تھا
مجال کہ دل ہوا کبھی اداس
گل رخ تھے رستے سب میرے واسطے
ہائے وہ روز و شب
جیسے کوئی سجی بارات ہو
دھوپ بھی تھی مسکراتی
وادیوں سے تھی نیچے آتی
ابر بھی کمال تھا
ہر سایے کو خود پر کس قدر ناز تھا
ان وادیوں میں کھو گئے ہم
یہ قدرت کا شاہکار تھا
دل شاد تو بس مہوائے جمال تھا

Rate it:
Views: 344
12 Jun, 2017
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets