Add Poetry

رمضان المبارک

Poet: Naveed Anwar (Roomi) By: Naveed Anwar, Point Hope

رمضان المبارک کا مقدس مہینہ آيا
ان گنت رحمتیں سموئے ہوئے آيا

بے پایاں رحمتیں اور برکتیں نازل ہو رہی ہیں
ماہ مقدس ميں نیکیوں کی موسلادھار بارشيں ہو رہی ہیں

صبح صادق سے لے کر غروب آفتاب تک صوم رکھ ليا
اپنے جسم کے تمام اعضاء کو برائیوں سے روک ليا

روزہ فرض کر دیئا اور اس عمل سے ایمان بڑھ گيا
برائیوں کو ترک کر دیا نیکیوں کی طرف راغب ہو گيا

رب نے اپنے بندوں کے گناہوں کو معاف کر ديا
رمضان المبارک کا مقدس مہینہ تحفہ عطا کر ديا

سابقہ گناہوں کی بخشش رب سے طلب کرنے کا موقع مل گيا
اللہ تعالیٰ کی ذاتِ اقدس و مطہر کی رحمت اور معافی کا موقع مل گيا

روزہ ہر مسلمان عاقل بالغ اور آزاد پر فرض کر ديا
اس میں مسلمان مرد اور عورت دونوں کو شامل کر ديا

مریض اور مسافر کے لئے دین اسلام نے رعایت بھی رکھ دی
بعد میں روزے جو قضا ہوئے انکی گنتی پوری کرنے کی ہدايت کر دی

اسی مہینے لیلة القدر میں قرآن مجید کا نزول ہوا
رمضان کے آخری عشرے کی طاق راتوں ميں نزول ہوا

شب قدر ہزار مہینوں سے بہتر رات ميں عبادت کا موقع ملا
لیلة القدر کی عبادت سے زیادہ اجر و ثواب حاصل کرنے کا موقع ملا

روذہ دار کو جنتی دروازے رَیّان سے داخل ہونے کا ايک م موقع اور ملا گيا
روزہ اور قرآن سے قیامت کہ دن داخل ہونے کی سفارش کا موقع پھر ملا گيا

Rate it:
Views: 365
05 Jun, 2017
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets