غموں کو دل میں بسانا ہے یا کاندھوں پہ اُٹھانا ہے
پست حوصلوں کو کرنا ہے یا اپنا ظرف بڑھانا ہے
پھولوں کے ساتھ کانٹے بھی دامن میں آ جاتے ہیں
پھولوں کو تلاشنا ہے یا گلے کانٹوں کو لگانا ہے
یہ تم فیصلہ کر لو تمھیں کیاٹھیک لگتا ہے
یاد قصہِ دل کو رکھنا ہے یا پھر بھول جانا ہے
آسان نہیں زندگی کا سفر مگر کاٹنا تو ہے تجکو
چاہے مسکرانا ہے یا آنسو بہانا ہے
یہ تم فیصلہ کر لو یہ تمہاری ذات کا دکھ ہے
اسے یہیں دفنانا ہے یا اسکا ماتم منان ہے
کہاں اس بے جان تعلق کو الوداع کہنا ہے
کہاں تک ساتھ دینا ہے کہاں پر چھوڑ جاناہے
یہ تم فیصلہ کر لو مراسم بھی پرانا ہے
انا کی لاج رکھنی ہے یا سر کو جھکانہ ہے
کب تک اذیت میں رہنا ہے خود سے لڑناہے
کہان پہ جیت ضروری ہے کہاں پہ ہار جاناہے
یہ تم فیصلہ کر لو یہ تمہارے دکھ ہیں
دکھوں کا یہ بوجھ اب تم کو تنہا ہی اُٹھاناہے
قدم گھسیٹ کے چلنا ہے زخموں کو چھپاناہے
ہمیشہ مسکرانا ہے
یہ تم فیصلہ کر لو تمہیں منزل تک پہنچناہے
یا رستے میں ڈوب جاناہے
یہ تمہاری انا کا مسئلہ ہے تمہاری ذات کا دکھ ہے
اپنی ذات و انا کے مسئلوں کو تمہیں خود ہی سلجھاناہے
یہ تم فیصلہ کر لو
یہ تم فیصلہ کر لو