Add Poetry

جازبیت، دلکشی اور بلا کا حُسن

Poet: Muhammad Imran Khan - emron mano By: Muhammad Imran Khan, Peshawar

مخلصی، سادگی، سادہ دلی ہی تھی
کر نہ سکی سامنا ایسی بلا تھی وہ

جازبیت، دلکشی اور بلا کا حُسن
جادو حُسن و جمال کا چلا رہی تھی وہ

وہ جانتی تھی، کسقدر اُلجھے ہوئے ہیں ہم
سب جان بوجھ کر بھی اُلجھا رہی تھی وہ

آس کو، پیاس کو، ہوش و ہواس کو
ہلکا ہلکا پھونکتی، پھُسلا رہی تھی وہ

اک ضبظ کا دامن جو چُھوٹا نہیں ہم سے
ورنہ ہمارے صبر کو آزما رہی تھی وہ

وہ چاہتی تھی، سدا اُلجھے رہیں یونہی
نام پتہ کچھ نہیں بتلا رہی تھی وہ

بے نام محبت تھی، گُمنام ہو گئی
جو بھی تھی، دل کو میرے بہلا رہی تھی وہ

خیال جو آتااسکاکبھی مانو
جھنجھوڑتی تھی، سُخنور کو جگارہی تھی وہ

Rate it:
Views: 1003
26 Mar, 2017
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets