Add Poetry

رب کے حضور کوئی بھی گریہ نہیں گیا

Poet: Haya Ghazal By: Haya Ghazal, Karachi

رب کے حضور کوئی بھی گریہ نہیں گیا
جب تک درود آپ پر بھیجا نہیِں گیا

حق نے نقاب اٹھایا تھا لیکن بس ایک پل
موسی سے جلوہ نور کا دیکھا نہیں گیا

اس سال تو نواز مجھے التفات سے
میرا گذشتہ سال بھی اچھا نہیں گیا

رشتوں میں ناپ تول کے جانچا گیا اسے
عورت بھی ایک فرد ہے سمجھا نہیں گیا

ہم نے جسے ذرا سی توجہ ملاکے دی
ہونٹوں سے اسکے چائے کا چسکا نہیں گیا

اک بار اس نے یونہی جدائ کی بات کی
اس دل سے ساری عمر یہ دھڑکا نہیں گیا

تجھ پہ ضرور سایہ کسی کی دعا کا ہے
تو سچ بھی بولتا ہے پہ مارا نہیں گیا

جانا پڑا سبھی کو وجود اپنا چھوڑ کر
اس زندگی سے کوئی بھی زندہ نہیں گیا

تم نے کیا اسیر زمانے کو کس طرح
ہم سے تو ایک شخص بھی باندھا نہیں گیا

آئے تھے جس سے ہاتھ ملانے کے واسطے
محفل میں اس کے سامنے بیٹھا نہیں گیا

Rate it:
Views: 389
20 Mar, 2017
Related Tags on Urdu Ghazals Poetry
Load More Tags
More Urdu Ghazals Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets