Add Poetry

زخمی دل

Poet: SALAMAT SHAKIR By: salamat shakir, sahiwal

زخمی دل کے پہلو میں ہر زخم سنبھالا کرتے ہیں
آستین کے سانپوں کو اس طرز مٰیں پالا کرتے ہیں

آیا جایا کرتے ہیں ممنوع گلی میں پے در پے
تیری خاطر زندگی کو خطروں میں ڈالا کرتے ہیں

روز تو کھڑا کرتا ہے ہمرازوں کے آگے مجھ کو
دیکھنے والے ڈھیروں مجھ میں نقص نکالا کرتے ہیں

کھل اٹھتے ہیں تیری اک مسکان پہ پھول ہزاروں
میرے آنسو میرے غم کو اور دوبالا کرتے ہیں

نصیب کے ان اندھیروں کو کرن تک نصیب نہ ہوئ
غیر کے سرے محل میں وہ سر شام اجالا کرتے ہیں

دل کو نا منظور ہے شاکر پھر بھی ان کا رسوا ہونا
بے شک میری پگڑی وہ شب و روز اچھالا کرتے ہیں

Rate it:
Views: 588
06 Mar, 2017
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets