Add Poetry

زندگی ہم نے یوں گزاری ہے

Poet: تنزیلہ یوسف۔ لاہورممبر آف پاکستان فیڈریشن آف کالمسٹ By: Tanzila Yousaf, Lahore

زندگی ہم نے یوں گزاری ہے
دن کسی کے شب ہماری ہے

شہر کی رنگینیوں پہ کئی روز سے
چیختی ہوئی خاموشی طاری ہے

ازل سے ابد کی جانب بڑھتی
کس کی یہ شاہی سواری ہے

ہم سے نہ مانگ ابھی پیار کی نظر
دل پہ اداسی ابھی طاری ہے

میں تیری چاہ میں رل گئی ہوں
سکوت میں بھی اک گونج ہماری ہے

Rate it:
Views: 346
21 Jan, 2017
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets