Add Poetry

تمہاری یاد آتے ہی اثر دے

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملایشیا

تمہاری یاد آتے ہی اثر دے
کہ جیسے روح کو کوئی خبر دے

ہزاروں جستجوؤں کے جلو میں
منازل کا ہر اک رستہ ادھر دے

تھی بے معنی یہ میری زندگانی
ذرا دیکھوں تو وہ مجھ پہ نظر دے

ہماری بے قراری کے موافق
اگر بن جائے خود طوفاں کدھر دے

عجب سی دل کو راحت دے گیا وہ
کہاں ہو وہ کہ جذبے کا ثمر دے

ابھر آتا ہے دل میں درد میرا
یہ سنتے تھے کہ دل میں سوزِ گر دے

کئی سے ڈھونڈ لا تقدیرمیری
مگر دل کا وہی فتوی ہی سر دے

ابھی الجھی ہوئی تعبیر یں ہے
حقیقت یہ کہ ہر لمحہ ہی در دے

مرے اشعار کے زینے پہ پھر دیکھ
تصوف کے مضامیں چارہ گر دے

تمہاری ذات اے وشمہ وفا کی
کوئی ان سا بڑا کوئی قمر دے

Rate it:
Views: 274
19 Jan, 2017
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets