Add Poetry

بڑی دولت

Poet: محمدصدیق پرہار By: Muhammad Siddique Prihar, Layyah

محفل میلادکی سجائی ہے سجاتے رہیں گے
یادِمحبوبِ خدامنائی ہے مناتے رہیں گے

فرمایا ہے رب کریم نے قرآن پاک میں
عظمت مصطفی کی بڑھائی ہے بڑھاتے رہیں گے

خوش نصیب ہیں دررسول پرآنے والے
امت آقانے بلائی ہے بلاتے رہیں گے

کرم ہے میرے کریم کاہم سب پر
بگڑی ہوئی بات بنائی ہے بناتے رہیں گے

بچاکرگمراہی سے جہنم کی آگ سے
مصطفی نے رحمت فرمائی ہے فرماتے رہیں گے

عشق رسول سے بڑی دولت نہیں ہے کوئی
دولت عشق رسول کمائی ہے کماتے رہیں گے

محبت پیارے نبی کی الفت پیارے نبی کی
دل میں اپنے بسائی ہے بساتے رہیں گے

نبی کے عاشقوں نے جشن آمدرسول کی
دنیامیں دھوم مچائی ہے مچاتے رہیں گے

قبول ہیں نیکیاں کی جائیں حب رسول میں
یہی بات تمہیں سمجھائی ہے سمجھاتے رہیں گے

ملے ہیں مل رہے ہیں رتبے بڑے بڑے
قسمت غلاموں کی چمکائی ہے چمکاتے رہیں گے

زہے نصیب ملاہے یہ اعزازہمیں صدیق ؔ
نعت نبی کی سنائی ہے سناتے رہیں گے

Rate it:
Views: 269
25 Dec, 2016
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets