Add Poetry

قربِ حبیب

Poet: محمدصدیق پرہار By: Muhammad Siddique Prihar, Layyah

ملتا ہے کیامیلادمیں محفل میں آ کے دیکھ
ہوتی ہیں کیسی نوازشیں میلادنبی کامناکے دیکھ

میلادکی خوشی میں اک ہم ہی نہیں سجاوٹ کرتے
اللہ نے کیاہے آسماں پرچراغاں نظریں اٹھا کے دیکھ

کریم ہے بڑارحیم ہے بخش دے گا خطائیں تیری
کبھی بارگاہ میں اس کی اشک ندامت بہاکے دیکھ

محفوظ رہیں گی حملوں سے مائیں بہنیں تیری بیٹیاں
سروں پہ ہروقت ان کے چادرپہناکے دیکھ

کوئی کمی نہیں آئے گی تیرے رزق میں کبھی بھی
لنگرسرکاردوعالم کے میلادکاپکاکے دیکھ

ختم ہوجائیں گی پریشانیاں دنیا اورروزمحشرمیں
محبت پیارے نبی کی اپنی اولادکوسکھاکے دیکھ

برستی رہیں گی رحمتیں ہمیشہ رہیں گی برکتیں خوشحالیاں
گھرمیں اپنے محفل میلادمصطفی کی سجاکے دیکھ

پھیل جائے گی ہرسوجہاں میں امن کی روشنی
شمع حب رسول کی گھرگھرمیں جلاکے دیکھ

عطاکردے گااللہ تجھے دونوں جہاں میں بلندیاں
اطاعت رسول میں رب کے آگے سرجھکاکے دیکھ

مل جائے گا جنت میں ضرورتجھے قربِ حبیب کبریاء
بھیجتا رہے مسلسل درودوسلام یہی بزم اپناکے دیکھ

دورہوجائیں گی سب تاریکیاں تیرے دل سے صدیقؔ
یادمحبوب کریم کی دل میں اپنے بساکے دیکھ

Rate it:
Views: 331
01 Dec, 2016
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets