Add Poetry

میں تو سمجھی تھی تو اشارہ میرا سمجھ لے گا

Poet: Muhammad Imran Khan - emron mano By: Muhammad Imran Khan, Peshawar

میں تو سمجھی تھی تو اشارہ میرا سمجھ لے گا
میری آنکھوں میں اِن تحریروں کو تو پڑھ لے گا

تمہیں ہر بات مُجھے ہی سمجھانی پڑتی ہے
پیار مُشکل ہے بڑا ، کیا تُو پیار کر لے گا

مُحبت میں صرف دُشواریاں ہی ہوتی ہیں
کیا اِس آگ کے سمندر کو پار کر لے گا

مُحبت پھول کہلاتی ہے ، کبھی کانٹے بھی
کیا اِن کٹھن راہوں پہ ساتھ چل لے گا

مانو؎ میں تیری مُحبت میں گرفتار ہوئی
کیا میرے لئے سارے جہاں سے لڑ لےگا
 

Rate it:
Views: 469
23 Nov, 2016
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets