Add Poetry

جاگ اٹھو اب ذرا مہرباں دوستو!

Poet: UA By: UA, Lahore

جاگ اٹھو اب ذرا مہرباں دوستو
سوگیا ہے ضمیرِ انساں دوستو

ہو گیا کیا سے کیا یہ جہاں دوستو
دیکھ کر ہم ہوئے پریشاں دوستو

دنیا بدلےگی، لیکن یہ سوچا نہ تھا
کہ تغیر کرے گا حیراں دوستو

آدمی کا ہوا، آدمی یوں عدو
بشریت ہو گئی پشیماں دوستو

قتل انسانیت کا ہوا اس طرح
کہ ششدر ہوئے حیواں دوستو

جاگ اٹھو اب ذرا مہرباں دوستو
سوگیا ہے ضمیرِ انساں دوستو

ہو گیا کیا سے کیا یہ جہاں دوستو
دیکھ کر ہم ہوئے پریشاں دوستو

Rate it:
Views: 485
27 May, 2016
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets