Add Poetry

زمیں سے اُڑی‘آسماں تک آئی

Poet: Sobiya Anmol By: sobiya Anmol, Lahore

زمیں سے اُڑی‘ آسماں تک آئی
حقیقت سے نکل کر گماں تک آئی

زندگی بدل گئی سبھی رنگ اپنے
اُداسیاں چھوڑ کر ارماں تک آئی

جو پل رہی تھی مدتوں سے
دل سے ہوتی ہوئی زباں تک آئی

آنکھیں کُھل گئیں محبت سے میری
پہلے آرزو بنی‘اب بیاں تک آئی

بے چینی بڑھتی گئی روز بروز اپنی
پہلے دل پہ بنی‘اب جاں تک آئی

ہم سے کچھ نہ ہو سکا اِس پہ
محبت اُچھل کر گریباں تک آئی

عقل ممکن تو نہ رہی ہے اب
نبھائیں گے مگر‘جہاں تک آئی

Rate it:
Views: 284
26 Apr, 2016
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets