Add Poetry

تری بےشمار ہیں رحمتیں ، مری شاعری تو سقیم ہے

Poet: نوشین فاطمہ عبدالحق By: nosheen fatima abdulhaqq, Multan

تری بےشمار ہیں رحمتیں ، مری شاعری تو سقیم ہے
مرے سارے لفظ حقیر ہیں ، تری ذات پاک عظیم ہے

کڑی دهوپ میں بهی ہے سایہ تیری ہی رحمتوں کی گهٹاوں کا
مجهے ماننا ہی پڑا کہ تو ہی رحیم اور کریم ہے

یہ زمیں تری یہ فلک ترا ، مری زندگی بهی تری عطا
ترے نام ہی سے جلا ملی ، مری ذات ورنہ عدیم ہے

تری یاد کا یہ کمال ہے ، مرے ہوش میں بهی جنون ہے
مری شاعری ہے اگر کنول ، تری بات مثل شمیم ہے

Rate it:
Views: 470
13 Apr, 2016
Related Tags on Islamic Poetry
Load More Tags
More Islamic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets