Add Poetry

زیارت کعبہ

Poet: Faiza Umair By: Faiza Umair, Lahore

دُعا ہے یا رب! زیارت کعبہ مقدر میں لکھا جائے
مجھے مدینے کی خاک چھاننا نصیب ہو جائے

ہر صبح کھولوں جب آنکھیں تو ہو سامنے کعبہ
جنت البقیع میں اپنا مقام تحریر ہو جائے

مسجد نبوی (صلی اللہ علیہ وسلم) کی سنہری جالیاں اور سبز گُنبد خضرٰی
دعا ہے یا رب ! اُنھیں چُومنا نصیب ہو جائے

کوہٍ صفا و مروہ ہو یا جبلٍ احد و ثور
خدایا! غارٍ حرا سے لے کر تمام زیارات نصیب ہو جائیں

ہم تو منگتے ہیں تیرے در کے، نہ لوٹیں گے خالی دامن
بھر جائےگا کشکول دیدارٍ درٍ مصطفیٰ (صلی اللہ علیہ وسلم) جو ہو جائے

(آمین ثُم آمین )

Rate it:
Views: 284
11 Apr, 2016
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets