Add Poetry

سیاسی

Poet: Ahsan Nawaz By: ahsan Nawaz, Lahore

شاید دنیا والے بھی ہمارے یار ہوتے
گر حکمراں ہمارے قوم کے وفادار ہوتے

انصاف کا حصول بھی ہوتا ممکن
جو ہم بھی کوئی سرکار ہوتے

تاحدٍ نظر ہوتی جاگیریں اپنی
باپ دادا ہمارے گر پٹوار ہوتے

ہم بھی روک لیتے کالا باغ ڈیم کی تعمیر
جو باچہ خان کے ہم اسفند یار ہوتے

مُلک توڑنے کا بھی نہ چلتا مقدمہ ہم پر
گر ہم بھی کسی بُٹھو کے ذوالفقار ہوتے

ہمیں بھی عطا ہوتی تین بار وزارتٍ عُظمی
وطن کے ہم بھی جو بڑے غدار ہوتے

ہمارے سکولوں سے بھی بچے نکلتے قابل
جو نہ گوشت کے لئے کھوتے درکار ہوتے

ہم بھی منشی سے بن جاتے سمدھی اُن کے
جو منی لانڈرنگ کرنے والے اسحاق ڈار ہوتے

ہم بھی ڈال دیتے شریفوں کی جھولی میں جعلی مینڈیٹ
جو ہم ارسلان کے باپ چوہدری افتخار ہوتے

Rate it:
Views: 439
13 Mar, 2016
More Political Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets