Add Poetry

ہر دن سے پیارا ہوتا ہے وہ دن با خدا

Poet: UA By: UA, Lahore

جس صبح ہو جاتی ہے نمازِ فجر قضا
وہ صبح بے رنگ سی لگتی ہے باخدا

جس روز نہ کر پائیں نماز ظہر ادا
بے قراری میں گزرتا ہے دن سارا با خدا

نمازِ عصر کے چھوٹنے کا یہ ہے معاملہ
بوجھل بوجھل کٹتا ہے وہ پہر با خدا

نمازِ مغرب ادا نہ ہو، چھا جائے اندھیرا
دھندلانے لگتا ہے ہر نظارا با خدا

جس شب نہ پڑھ پائیں نمازِ عشاء
ہم سو نہیں پائیں اس رات با خدا

ہو جاتی ہیں جس دن پانچ نمایں صحیح ادا
ہر دن سے پیارا ہوتا ہے وہ دن با خدا

Rate it:
Views: 239
13 Jan, 2016
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets