Add Poetry

سرورؐ زمانے کے وہ، احمدؐہے نام اُن کا

Poet: Prof Niamat Ali Murtazai By: Prof Niamat Ali Murtazai, Kasur

سرورؐ زمانے کے وہ، احمدؐہے نام اُن کا
رحمتؐ ہیں وہ مجسم ، بخشش ہے کام ان کا

وہ ساقئیؐ حشر ہیں، سب ان کے ہیں دیوانے
ان کی نگاہیں کوثر، تسنیم جام ان کا

عرشِ معلیٰ نیچے ان کے قدم کے آیا
اس تک فکر نہ پہنچے، اونچا مقام ان کا

وہ پیکرِ کلامِ ربِ کریم ہیں جو
رب نے کہا ہے میرا ، ہر اک کلام ان کا

محبوبؐ وہ خدا کے ، ہر جا ہے ان کی شاہی
رب کی صلوۃ ان پر، ہر اک سلام ان کا

کوئی نہ جان پائے ان کی رسائی کتنی
سلطانِ بحر و بر ہے جو ہے غلام ان کا

ان کی نظر مسیحا، زخمی دلوں کا مرہم
منشورِ آدمیت ہر اک پیام ان کا

بن جاؤ مرتضائیؔ ان کی گلی کے منگتے
ہاں! خیر بھی ملے گی، ہو گا قیام ان کا

Rate it:
Views: 396
16 Nov, 2015
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets