Add Poetry

پھوُلوں پہ شبنم کے ہیں لا مُتناہی سلسلے

Poet: قیصر مُختار By: قیصر مُختار, ہانگ کانگ

پھوُلوں پہ شبنم کے ہیں لا مُتناہی سلسلے
اُس زُلف ِ برہم کے ہیں لا مُتناہی سلسلے

انسانی مقدر کی جب سے کھِینچی گئی لکیر
انسانوں کے غم کے ہیں لا مُتناہی سلسلے

اپنے دم پہ جب سے ہم نے جینا آخر سیکھ لیا
رستوں کے زیرو بم کے ہیں لا مُتناہی سلسلے

رشتوں کی خاطر لاکھ جتن کرکے ہمنے دیکھ لیا
رشتوں کے جوروستم کے ہیں لامتُناہی سلسلے

روزگارِ زمانہ نے ہمیں کیا کیا گُر سکھلائے ہیں
لیَل و نِہار کے غم کے ہیں لا مُتناہی سلسلے

بچوں کی خاطرماؤں نےکس قدر دُکھ جھیلا ہے
ماؤں کے دیدہء نم کے ہیں لا مُتناہی سلسلے

دَم ہے تو ہمدم ہے دَم ہی سے ابنِ آدم ہے
اِس دم کےاِس آدم کے ہیں لا مُتناہی سلسلے

بٹ کے رہ گئی قوم ، ادیان اور فرقوں میں
اس نسل ِ آدم کے ہیں لا مُتناہی سلسلے

جہد میں ہے پنِہاں قیصر جوہَر نسلِ انساں کا
اور کوششِ پیہم کے ہیں لا مُتناہی سلسلے
 

Rate it:
Views: 347
19 Sep, 2015
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets