Add Poetry

اے میرے پیارے وطن

Poet: ارشد ارشی By: محمد ارشد قریشی, کراچی

اے میرے پیارے وطن تو شاد رہے آباد رہے
تیرا سبز ہلالی پرچم ہر دم لہراتا رہے
تجھ میں بسنے والا ہر انسان ہمشہہ خوشحال رہے
تا قیامت تجھ پر کوئی آنچ نہ آنے پائے
تیرا ہر کھیت و کھلیان سرسبز و شاداب رہے
تجھے نہ کبھی کسی دشمن کی نظر لگے
تیرا ہر دشمن سازشوں میں ہمیشہ ناکام رہے
خدا نہ کرے جب کوئی برا وقت پڑا
یہ جاں تیری حفاظت کے لیئے قربان رہے
تیری سر حدوں کا محافظ ہر شیر جواں
ہر حالات میں جذبہ شہادت سے سر شار رہے
تو زندہ رہے جب تک یہ جہاں قائم ہے
مٹ بھی جائیں اگر ہم تو ہی ہماری پہچان رہے
 

Rate it:
Views: 826
11 Aug, 2015
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets