Add Poetry

محبت تیری

Poet: Muhammad Siddique Prihar By: Muhammad Siddique Prihar, Layyah

جلوہ گرہے دلوں میں محبت تیری بٹ رہی ہے کونین میں نعمت تیری
چھائی ہوئی ہے کائنات پر رحمت تیری اللہ اللہ شاہِ کونین جلالت تیری
فرش کیا عرش پہ جاری ہے حکومت تیری
یوں ہی نہیں درشاہوں کے ہم چھوڑآئے لیے ہوئے کاسہ گدائی سب کشکول توڑآئے
دنیا کے ہرخزانے سے ہم منہ موڑآئے جھولیاں پھیلائے ہوئے بے سمجھے ہی نہیں دوڑآئے
ہم کومعلوم ہے دولت تیری عادت تیری
داورمحشر کے بعد تو ہے روزجزاکامالک شرق غرب عرب وعجم ارض وسماکامالک
پیاری پیاری اداؤں ابتداء سے انتہا کا مالک توہی ہے ملک خدا ملک خداکامالک
راج تیراہے زمانہ میں حکومت تیری
قسمت پہ اپنی امت تیری نازکرتی ہے واسطے سے ہی تیرے معرفت خداملتی ہے
اک ہی اشارے سے بگڑی ہوئی سنورتی ہے مجمع محشر میں گھبرائی ہوئی پھرتی ہے
ڈھونڈنے نکلی ہے مجرم کوشفاعت تیری
غم فراق میں آہیں بھرتے ہیں اللہ اللہ دیدارکے شوق میں مرتے ہیں اللہ اللہ
تصورمیں محبوب کے دن گزرتے ہیں اللہ اللہ دیکھنے والے کہا کرتے ہیں اللہ اللہ
یادآتاہے خدادیکھ کے صورت تیری
سچ ہے صدیقؔ ہماری خطاؤں کی نہیں حد لیکن گامزن ہیں جن پر ان راہوں کی نہیں حد لیکن
ہوچکی ہیں واجب سزاؤں کی نہیں حدلیکن ہم نے مانا کہ گناہوں کی نہیں حدلیکن
توہے ان کاتوحسنؔ تیری ہے جنت تیری

Rate it:
Views: 536
29 Jul, 2015
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets