Add Poetry

غم کی ڈھلتی ہےکبھی رات تو دکھ ہو تا ہے

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملایشیا

غم کی ڈھلتی ہےکبھی رات تو دکھ ہو تا ہے
مری آنکھوں سے ہو برسات تو دکھ ہوتا ہے

مجھ کو یہ جیت کا عالم تو گوارہ ہی نہیں
اس کو ہو جائے کبھی مات تو دکھ ہوتا ہے

میرا ہرجائی وفاؤں کا خزانہ لے کر
پھر بھی کرتا ہے شکایات تو دکھ ہوتا ہے

پہلےکر کے وہ مرے ساتھ کوئی عہد وفا
اس کا پکڑے جو کبھی ہاتھ تو دکھ ہوتا ہے

وہ مری آنکھ کا تارہ ہے تو ٹھہرے مجھ میں
وہ بچھڑ جائے کسی رات تو دکھ ہوتا ہے

میرا دشمن وہ مرے ساتھ جفائیں کر کے
لے جو ہاتھوں میں ترا ہاتھ تو دکھ ہوتا ہے

ٹوٹے حسرت کا منارہ تو کوئی فکر نہیں
وشمہ ٹوٹے جو کبھی ذات تو دکھ ہوتا ہے
 

Rate it:
Views: 311
24 Jul, 2015
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets