Add Poetry

حکم ربی جب ہوا اس دم جہاں بنتا گیا

Poet: Haya Ghazal By: Haya Ghazal, Karachi

حکم ربی جب ہوا اس دم جہاں بنتا گیا
یہ زمیں بنتی گئ اور آسماں بنتا گیا

آزمائش کے لیے فانی جہاں بنتا گیا
پرلطف ساپر کیف سا جیسے سماں بنتا گیا

جہل چھایا جب زمیں پر زندگی بے نور تھی
علم کا ہر راستہ تب بے نشا ں بنتا گیا

نور کو ڈھالا گیا انسان کے قالب میںجب
مصطفیَ کے روپ میںاک ضوفشاں بنتاگیا

جسکے آگے دہرکی سب نکہتیں بھی ہیچ تھیں
پیشو ا آ ئے تو ا یسا گلستا ں بنتا گیا

بوبکر، عثمان و حیدر اور عمر جس دم ملے
کار دیں کے واسطے اک کارواں بنتا گیا

کل جہانوں کی زیارت بھی ملی محبوب کو
واقعہ معر ا ج اعزازی نشا ں بنتا گیا

مجتبی ہو منتہی ہو یا ہو پھر خیرالوری
لفظ ہر اک شان میں رطب الساں بنتاگیا

Rate it:
Views: 326
09 Jul, 2015
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets