Add Poetry

نعت رسول اکرم صل الله علیہ وآلہ وسلم

Poet: Hassan Kayani By: Hassan Kayani, Leeds

مدینے کی گلیوں میں گھومیں یہ جی چاہتا ھے
دل مظطر کا چین و سکون لائیںں یہ جی چاہتا ھے

یثرب کی پاک مٹی پہ آقا جہاں سو رھے ھیں
کیوں نہ اسی شھر جائیں یہ جی چاہتا ھے

دونوں عالم کی رحمت جہاں بس رھی ھے
دست بستہ حاظر ھو جائیں یہ جی چاہتا ھے

جہاں صل الله کی صدائیں بلند ھو رھی ھیں
وھاں جا کر درود پنچائیں یہ جی چاہتا ھے

میرے آقا کی باتیں میرے نبی کی سیرت
انہیں سنیں اور سنائیں یہ جی چاہتا ھے

دیار نبی میں وہ جنت کا منظر نظر آ رھا ھے
ریاض الجنہ میں بیٹھیں یہ جی چاہتا ھے

خدائے واحد کی قبولیت وھاں مل رھی ھے
مسجدنبوی میں کریں عبادت یہ جی چاہتا ھے

Rate it:
Views: 390
08 Jul, 2015
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets