Add Poetry

تمہارا انتظار کریں

Poet: UA By: UA, Lahore

اب کس آس پہ ہم
تمہارا انتظار کریں
کیسے دھندلائی آنکھوں سے
ہم تمہارا دیدار کریں

پہلے سی دلکشی ہے
نہ پہلے سی رعنائی ہے
پہلے سی تازگی ہے
نہ پہلے سی دلربائی ہے
پہلے سا نور ہے
نہ پہلے سی روشنی ہے

کس آس پہ اب یہ آنکھیں
تمہارا انتظار کریں
کیسے دھندلائی آنکھیں
تمہارا دیدار کریں

دلکشی ماند ہوئی
تازگی کافور ہوئی
نور بےنور ہوا
روشنی دھندلا گئی
جب نہیں آئے تم
اب آئے تو کیا آئے تم

اب کس آس پہ ہم
تمہارا انتظار کریں
کیسے بےنور آنکھوں سے
تمہارا دیدار کریں

اب ہم کس آس پہ
تمہارا انتظار کریں
 

Rate it:
Views: 371
21 May, 2015
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets