Add Poetry

چہرہِ مہتاب پر اشکوں کی روانی یاروں

Poet: ارسلان حُسینؔ By: Arsalan Hussain, Karachi

چہرہِ مہتاب پر اشکوں کی روانی یاروں
جیسے چشمے سے نکلتا ہوا پانی یاروں

اسکی آنکھوں میں جو پھیلا ہوا کاجل دیکھوں
یوں لگے کھو گئ اندھیروں میں رانی یاروں

لب گلابوں کی طرح اور مہکتے ہوئے لفظ
کیوں نہ ہر بات پر ہو اسکی مَن مانی یاروں

گرم موسم میں کوئ دھوپ کی چارد اوڑھے
ایسی ہوتی تھی اکثر اسکی نادانی یاروں

تزکرہ محبت پر گر اس سے کبھی چھڑ جائے
تو اسکے ماتھے پر جھلکتی تھی پریشانی یاروں

سخاوت ایسی کہ کوئ مول نہ لگائے اسکا
اور دل ایسا کہ جیسے کوئ راج دھانی یاروں

ہائے! یہ حُسن ، یہ نزاکت ، یہ عداوت اس میں
اور پھر اُبھرتی ہوئ اسکی جوانی یاروں

مجھے لگتا ہے کہ سب منسلک تھی اس سے
وہ جو سنتا تھا میں پَریوں کی کہانی یاروں

میں کیسے بھول سکوں گا وہ منفرد چہرہ
وہ ہمیشہ یاد رہے گا زبانی یاروں

Rate it:
Views: 549
19 May, 2015
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets