Add Poetry

پرسش اعمال

Poet: Muhammad Siddique Prihar By: Muhammad Siddique Prihar, Layyah

کرتا ہے جب کوئی مدحت مصطفیٰ کی
بڑھتی ہے دلوں میں الفت مصطفیٰ کی

ایک پیالے سے پندرہ سو سیراب ہوئے
ہے اس سے زیادہ برکت مصطفیٰ کی

نہیں ہوسکتی شکست کبھی اس کو
مل جائے جس کو نصرت مصطفیٰ کی

سب شعبوں میں میرے نبی مقدم ہیں
قائم ہے رہے گی سبقت مصطفیٰ کی

زہے نصیب صدیق عمرکے ہمیشہ تک
ملی ہے دونوں کو قربت مصطفیٰ کی

پرسش اعمال ہوگی درست ہے مگر
جنت مصطفیٰ کی ہے امت مصطفیٰ کی

جزاسزاتک ہی حشرمحدودنہیں
دکھائے گا وہاں خدا عظمت مصطفیٰ کی

حب نبی کے چرچے خوب ہیں صدیقؔ
نظرآئے کردارمیں محبت مصطفیٰ کی
 

Rate it:
Views: 293
19 May, 2015
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets